وزیر اعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون ،امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی

آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں، آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور آپ کی کارکردگی ہر شعبہ میں نظر آتی ہے ، آپ سے گفتگو کرکے ایسا لگا کہ جیسے ہم ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہوں ، پاکستان میں آگے بڑھنے کے بہت مواقع ہیں اورپاکستانی عوام بہت ذہین ہے ، تصفیہ طلب مسائل کے حل کرکے کے لئے تیار ہوں ایسا کرنا میرے لئے باعث عزت ہو گا ، آپ مجھے کسی بھی وقت ٹیلیفون کر سکتے ہیں ، پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر بہت خوشی ہو گی ، پاکستانی عوام بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم سے گفتگو، نوازشریف نیس ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی

بدھ 30 نومبر 2016 21:47

وزیر اعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون ،امریکہ کا صدر منتخب ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کرکے امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کیا اور انھیں امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے گفتگو کر تے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور آپ کی کارکردگی ہر شعبہ میں نظر آتی ہے ، آپ سے گفتگو کرکے ایسا لگا کہ جیسے ہم ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہوں ۔

انھوںنے کہاکہ پاکستان میں آگے بڑھنے کے بہت مواقع ہیں اورپاکستانی عوام بہت ذہین ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کرکے کے لئے تیار ہوں ایسا کرنا میرے لئے باعث عزت ہو گا ، آپ مجھے کسی بھی وقت ٹیلیفون کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر بہت خوشی ہو گی ۔ پاکستانی عوام بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔