سینیٹ کمیٹی ،چیئر مین مشاہد اللہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کھیل کا انوکھا جواب

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست سے بہت دکھ ہو ا، چیئر مین کمیٹی مشاہد اللہ کا سوال چیئر مین صاحب ہم الیکشن ہارتے ہیں ،دھاندلیوں کے الزامات لگتے ہیں ،لوگ ہمیں برا بھلا کہتے ہیں ،ہم اس وقت پریشان نہیں ہوتے اپ ایک میچ ہارنے سے پریشان ہو گے، وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ کا جواب

بدھ 30 نومبر 2016 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئر مین سینیٹر مشاہد اللہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ نے انوکھا جواب ، چیئر مین کمیٹی مشاہد اللہ نے سوال کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست سے بہت دکھ ہوا،جس پر وفاقی وزیر کھیل نے جواب دیا کہ چیئر مین صاحب ہم الیکشن ہارتے ہیں ،دھاندلیوں کے الزامات لگتے ہیں ،لوگ ہمیں برا بھلا کہتے ہیں ،ہم اس وقت پریشان نہیں ہوتے اپ ایک میچ ہارنے سے پریشان ہو گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئر مین سینیٹر مشاہد اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا?س میں ہوا،اجلاس میں چیئرمین کمیٹی مشاہد اللہ نے پی سی بی چیئر مین شہریارخان سے سوال کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست سے دکھ ہوا،جس پر پی سی بی چیئر مین شہریارخان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہت بڑا 369رنز کاٹارگٹ دیا، کسی بھی کوچ یہ کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں پہلے وکٹ پر رک کروکٹیں بچائی جائیں اور اچھا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا جائے، قومی اوپنرز نے اچھا اوپننگ سٹینڈ دیا ،قومی ٹیم اچھے اوپننگ سٹینڈ کے بعد میچ جیتنے کی کوشش میں ہار گئی، اس موقع پر اجلاس میں موجود وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئر مین صاحب ہم الیکشن ہارتے ہیں ،دھاندلیوں کے الزامات لگتے ہیں ،لوگ ہمیں برا بھلا کہتے ہیں،ہم اس وقت پریشان نہیں ہوتے اپ ایک میچ ہارنے سے پریشان ہو گے۔

(رڈ)