حکومتی وزراء نے وزیراعظم کو بچانے کی بہت کوشش کی، نعیم ا لحق

ْسپریم کورٹ کا فیصلے پوری قوم کیلئے سبق ہوگا، ہماری جدوجہد اور جنگ کرپشن کے خلاف ہے،بیان

بدھ 30 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء نے وزیراعظم کو بچانے کی بہت کوشش کی، سپریم کورٹ کا فیصلے پوری قوم کیلئے سبق ہوگا، ہماری جدوجہد اور جنگ کرپشن کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف 7ماہ سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے اور اپنے کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں، وزیراعظم کے صاحبزادوں کے جانب سے آج ایک اور ٹرسٹ کا نام سامنے آگیا، اس سے معلوم ہوا کہ انہیں اپنی دستاویزات پر اعتماد ہی نہیں ہے،وزیراعظم نے ٹی او آر ز کا ڈرامہ رچایا، انہوں نے کہا کہ عمران کہہ چکے ہیں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کا احترام کرینگے، عدالت میں آج کوئی گنجائش نہیں تھی کہ نواز شریف بچ جائیں، ہم نواز شریف کے خلاف کرپشن کی جنگ جیت چکے ہیں، ن لیگ دھاندلی کو اپنے عناصر کیلئے استعمال کرتی ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کے جانے کی باتیں ہو رہی ہے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :