وہ وقت ضرور آئیگا جب فوج اوراسٹیبلشمنٹ سمیت ہر کو ئی بلاول بھٹو کھپے کی بات کر ے گا‘مخد وم احمد محمود

آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کر یں گے ‘بلاول بھٹو میں جو سیاسی کر شمہ ہے وہ عمران میں نہیں ‘شر یف برادران کاروباری لوگ ہیں انکی کر پشن بے نقاب ہو چکی ہے ‘بین الاقوامی طور پر صرف بلاول بھٹو ہی پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے‘جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ہم نے تیر کے نشان پر مخالفین کو شکست دی ہے اور بلاول بھٹو کے آنے سے پیپلزپارٹی میں نئی جان پڑی ہے اور ہم بھٹو شہید کے مشن کے مطابق پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مضبوط اور فعال کر یں گے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کایوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب

بدھ 30 نومبر 2016 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخد وم سید احمد محمود نے آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو میں جو سیاسی کر شمہ ہے وہ عمران خان میں نہیں ‘شر یف برادران کاروباری لوگ ہیں انکی کر پشن بے نقاب ہو چکی ہے ‘بین الاقوامی طور پر صرف بلاول بھٹو ہی پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے‘ وہ وقت ضرور آئیگا جب پاک افواج ‘اسٹبلشمنٹ سمیت ہر کو ئی بلاول بھٹو گھپے کی بات کر یں گے‘جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ہم نے تیر کے نشان پر مخالفین کو شکست دی ہے اور بلاول بھٹو کے آنے سے پیپلزپارٹی میں نئی جان پڑی ہے اور ہم بھٹو شہید کے مشن کے مطابق پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مضبوط اور فعال کر یں گے ۔

(جاری ہے)

پیرکوبلاول ہائوس لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخد وم احمد محمود نے کہا کہ آج سے چھ ماہ پہلے کوئی پیپلزپارٹی کو سیاسی محاز پر نہیں گن رہا تھا مگر بلاول بھٹو کے آنے سے پیپلزپارٹی اب کھڑی ہو چکی ہے اور ہر جگہ پیپلزپارٹی کی بات ہو رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول بھٹو ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے شہید ہونے کے بعد آصف زداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ایک وقت ضرور آئیگا جب پاک افواج ‘اسٹبلشمنٹ سمیت ہر کو ئی بلاول بھٹو گھپے کی بات کر یں گے کیونکہ بین الاقوامی طور پر صرف بلاول بھٹو ہی پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے اور پیپلزپارٹی سے زیادہ پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت مقبول اور مضبوط نہیں ۔