شہباز شر یف کی شوبازیاں نہیں چلیں گی ‘کپتان کی پھر تیاں بھی دم توڑ نے لگیں ہیں‘ قمرزمان کائرہ

(ن) لیگ گندگی بر یگیڈ کے ذریعے کچرا اچھال رہی ہے ‘سی پیک منصوبے کو شوباز حکمرانوں نے متنازعہ بنادیا ہے‘،پیپلز پارٹی ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی،2018میں اپنی حکومت بنائیں گے‘پیپلزپارٹی کی صدارت پھولوں کا سیج نہیں مگر بلاول بھٹو پارٹی کو بھٹو شہید کے مشن کے مطابق آگے لیکرچلیں گے ‘ بڑے ٹھیکوں میں بڑی کر پشن ہے اس لیے میاں برداران ایسے منصوبے بناتے ہیں غیر متنازعہ منصوبوں کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا اور بنگلہ دیشن بنا ،آج پھر (ن) لیگ ایسی پالیسوں پرگامزن ہو چکی ہے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا پی پی پی کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

بدھ 30 نومبر 2016 20:48

شہباز شر یف کی شوبازیاں نہیں چلیں گی ‘کپتان کی پھر تیاں بھی دم توڑ نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اب شہباز شر یف کی شوبازیاں نہیں چلے گیں ‘کپتان کی پھر تیاں بھی دم توڑ نے لگیں ہیں ‘(ن) لیگ گندگی بر یگیڈ کے ذریعے کچرا اچھال رہی ہے ‘سی پیک منصوبے کو شوباز حکمرانوں نے متنازعہ بنادیا ہے ‘،پیپلز پارٹی ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی،2018میں اپنی حکومت بنائیں گے‘پیپلزپارٹی کی صدارت پھولوں کا سیج نہیں مگر بلاول بھٹو پارٹی کو بھٹو شہید کے مشن کے مطابق آگے لیکرچلیں گے ‘ بڑے ٹھیکوں میں بڑی کر پشن ہے اس لیے میاں برداران ایسے منصوبے بناتے ہیں غیر متنازعہ منصوبوں کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا اور بنگلہ دیشن بنا اور آج پھر (ن) لیگ ایسی پالیسوں پرگامزن ہو چکی ہے‘حکمرانوں کے خلاف اپٹما ‘ڈاکٹرز ‘اساتذہ سمیت سب سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کے دوران قمر الزما ن کائرہ نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی بنائی گئی تب لوگ یہ کہتے رہے کہ یہ چند نوجوانوں کا اکٹھ ہے مگر اسی پیپلزپارٹی کے ساتھ میدان میں آنے سے سر مایہ داروں اور جاگیر داروں کو لرزنے پرمجبور کر دیا اور اب بھی پیپلزپارٹی سیاسی مخالفین کو حیران کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو بھٹو شہید کے مشن اور بلاول بھٹو کی سوچ اورویژن کے مطابق بنائیں گے اور پارٹی کے ناراض جیالوں کو منائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورے اتر یں گے اور پیپلزپارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بنا کر دکھائیں گے اور پیپلزپارٹی ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک منصوبے کو شروع کیا مگر کم عقل حکمرانوں نے اس منصوبے کو متنازعہ بنایا ہے بڑے ٹھیکوں میں بڑی کر پشن ہے اس لیے میاں برداران ایسے منصوبے بناتے ہیں غیر متنازعہ منصوبوں کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا اور بنگلہ دیشن بنا اور آج پھر (ن) لیگ ایسی پالیسوں پرگامزن ہو چکی ہے اب شہباز شر یف کی شوبازیاں نہیں چلیں گی اور کپتان کی پھر تیاں بھی دم توڑ نے لگی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا گندگی بر یڈ ہم پر تنقید کر رہا ہے مگر ہم حکمرانوں کو سیاسی انداز میں جواب دیں گے میاں صاحب 27دسمبر سے قبل مطالبات مان لیں۔ انہوں نے کہا کہ ناراض کارکنوں کے پاس جائیں گے،پارٹی کو بھٹو کے خواب اور وژن کے مطابق بنائیں گے،پیپلز پارٹی بنی تو لوگوں نے کہا کہ یہ چند نوجوانوں کی پارٹی ہے بہت جلد ختم ہوجائے گی لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں اسی پارٹی نے اپنے آپ کو ثابت کیا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے سردار،جاگیر لرز گئے،پیپلز پارٹی ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی،2018میں اپنی حکومت بنائیں گے،شہباز شریف کی شوبازیاں اور کپتان کی قلابازیاں نہیں چلیں گی‘پیپلز پارٹی پروٹوکول نہیں ،اس ملک کی سالمیت اور استحکام مانگتی ہے، پیپلز پارٹی نے گوادر کی بندرگاہ واپس لے کرچین کے حوالے کی،مشرف نے گوادر کی بندرگاہ سنگاپور کے حوالے کر دی تھی،آصف زرداری نے تمام جماعتوں کو اکٹھا کر کے مستحکم پاکستان حوالے کیاہمیں وہ پاکستان ملا جس میں فورسز کے جوان، عوام شہید ہو رہے تھے۔