کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے لاہور میں پاکستان کا پہلا اے ڈی آر سنٹر قائم کیا جارہا ہے ‘جسٹس سید منصورعلی شاہ
قانون کی بالادستی کیلئے سینئر وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے،عام آدمی کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تقریب سے خطاب
بدھ 30 نومبر 2016 20:31
(جاری ہے)
تقریب میں سینئر وکلاء ایس ایم ظفر، عابد حسن منٹو، افضل حیدر، حامد خان، احمد اویس، ڈاکٹر باسط علی، پیر کلیم خورشید، رانا ضیاء عبدا لرحمان، سردار طاہر شہباز خان، ظفر کلانوری، عابد ساقی، حافظ طارق نسیم، حنیف کھٹانہ، کاظم خان، چودھری سرور، منور گوندل اور شفقت محمود چوہان سمیت دیگر سینئر وکلاء شریک تھے۔
فاضل چیف جسٹس سید منصو ر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے کہ آج انکے استاد وکلاء اس تقریب میں موجودہیں اور ہم سب مل کر عدالت عالیہ لاہور کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ وکلاء نے قانون کی حکمران اورآزاد عدلیہ کیلئے اپنی زندگیا ں وقف کیں، فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عام آدمی کو فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عدالت عالیہ لاہور میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں، جدید ترین تقاضوں کے مطابق آٹومیشن سسٹم ، مقدمات کا فزیکل آڈٹ، ضلعی عدلیہ میں خصوصی بنچزکا قیام، جدید ارجنٹ سیل کا قیام، ایس ایم ایس سروس، لاہور ہائی کورٹ ایپ اور سب سے بڑھ کر عدالت عالیہ لاہور میں 60 ججز کی تعیناتی شامل ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے سینئر وکلاء کو بتایا کہ عام آدمی ہم سے صرف یہ امید کرتا ہے کہ اس کو مقدمے کی شیلف لائف کم ہوجائے اور اس کے مقدمے کو جلد از جلد قانون کے مطابق نمٹا دیا جائے اور سائلین کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے تمام ججز دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدلیہ میں تیرہ لاکھ مقدمات زیر التواء ہیںجن کو روائتی انداز میں نمٹانا ناممکن ہے، اس لئے ورلڈ بنک کے تعاون سے دس کروڑ روپے لاگت سے لاہور میں پاکستان کا پہلا ADR سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ صرف تین ماہ کے کم عرصہ میں لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ پر مشتمل کتاب ڈیزائن کی گئی ہے جس میں سینئر وکلاء کی لکھی کتابوں سے بھی چیپٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ افضل حید ر کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ عدالت عالیہ کی سو سالہ تقریبات کا بھی حصہ تھے اور آج اس کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقع پر بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر گہرا دکھ ہوا کہ وکلاء نے کچھ وجوہات کی بناء پر عدالت عالیہ لاہور جیسے تاریخی ادارے کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کی سو سالہ تقریبات کا افتتاح صدر محمد ایوب نے کیا تھا، باوجود اس کے کہ وکلاء کی اکثریت صدر محمد ایوب کے خلاف تھی لیکن تمام تر اختلافات کے باوجود اس عظیم ادارے کی سربلندی کیلئے ہائی کورٹ کی سو سالہ تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور تقریبات کو کامیاب بنایا۔ معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات منانے کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی مبارکباد دیتے ہیں کہ چیف جسٹس کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے بھی ایک ایسا مقدمہ زیر سماعت ہے ، سپریم کورٹ کا قانون کے مطابق فیصلہ اندھیرے میں ڈوبی قوم کیلئے سحر بن کر ابھرے گا۔ تقریب سے سینئر قانون دان عابد حسن منٹو نے بھی اپنے عدالتی تجربات سے آگاہ کیا۔ عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے تمام سینئر و بزرگ وکلاء کو عدالت عالیہ لاہور کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے یادگاری میڈلز بھی پیش کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.