منشیات اور جوئے کے اڈوں کو ختم کئے جانے کے حوالے سے تفصیلات فوری ارسال کی جائیں، آئی جی سندھ کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2016 20:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) منشیات اور جوئے کے اڈوں کو ختم کئے جانے کے حوالے سے تفصیلات فوری ارسال کی جائیں، محمود آباد کے علاقے میں منشیات کی کھلے عام مبینہ فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی، ایسے فعل میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف تمام ترقانونی کارروائی کو مؤثر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری پولیس کارروائیوں کو مذید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی فروخت اور جوئے کے اڈے چلانیوالے ملزمان اور ان کے سرپرستوں کے خلاف درج مقدمات، تفتیش میں ابتک ہونے والی پیش رفت اور کیس ٹو کیس گرفتار، عدم گرفتار ملزمان کی جملہ تفصیلات جلد سے جلد برائے ملاحظہ ومذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانہ کی حدود میں منشیات فروشی یا جوئے کے اڈوں کے قیام کی تمام تر ذمہ داری ایس ایچ اوز پر عائد کی جائے گی اور شکایات کے مرتکبین پولیس افسران یا اہلکاروں کو ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :