پرائیویٹ سکولز اور بوائے اسکاؤٹس کے زیر اہتمام (کل) اسکاؤٹ فائونڈیشن ڈے منایا جائے گا

بدھ 30 نومبر 2016 20:23

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اور اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کل) یکم دسمبر 2016 بروز جمعرات کو اسکاؤٹ فائونڈیشن ڈے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب صبح 11 بجے سلطانہ فائونڈیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی نیشنل سیکرٹری پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن زاہد محبوب ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر طارق مسعود کمشنر اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کریں گے۔