سکھر،سردار ممتاز بھٹو انکے بیٹے امیر بخش خان بھٹو کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر سندھ نیشنل فرنٹ کا احتجاج

بدھ 30 نومبر 2016 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سربراہ سردار ممتاز بھٹو انکے بیٹے امیر بخش خان بھٹو اور دیگر ساتھیوں کے سیاسی انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ائیر پورٹ روڈ سے سٹی بائی پاس تک احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی اس موقع سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنمائوں اور کارکنان نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیچیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ سیاسی انتقامی کاروائیوں کا فوری نوتس لیتے ہوئے درج جھوٹے مقدمات ختم کرائیں بصورت دیگر کارکنان سراپا احتجاج بن جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :