پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ڈاکٹر مراد راس

عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے عوام کے لئے کام کریں، رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی

بدھ 30 نومبر 2016 18:32

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ڈاکٹر مراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوام پہلے ہی زائد قیمت پر پٹرول خرید رہے ہیں۔بدھ کے روز کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹ بول کر شریف خاندان کے کرتوتوں کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کے لئے کام کریں۔ کوئی طاقت اب وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔ شریف خاندان بُری طرح پھنس چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس کے خلاف آواز اُٹھانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔