شیخوپورہ ضلع کو نسل چیئر مین شپ ، وفاقی وزیر رانا تنویر (گروپ) کے نامزدامیدوارکو عددی برتری حاصل

رانااحمد عتیق کو چیئر مین ضلع کو نسل نا مزد کئے جا نے کے امکانات روشن ہو گئے

بدھ 30 نومبر 2016 18:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) ضلع کو نسل شیخوپورہ کی چیئر مین شپ کے لئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین (گروپ) کے نامزدامیدوار رانااحمد عتیق انور کو بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر اکثریت سے کا میا بی پر124ارکان پر مشتمل ہائوس میں واضح عددی برتری حاصل ہو گئی ہے اور پارٹی کی جا نب سے ان کو بطور چیئر مین ضلع کو نسل نا مزد کئے جا نے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخاب سے قبل بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین (گروپ) نے ضلع کو نسل شیخوپورہ کی( 99)یو نین کو نسلوں سی( 54)یوسی چیئر مینوں کے ہمراہ بھرپور پاور شو کیا تھاجس کی با قاعدہ وزیر اعلیٰ کے نما ئندوں نے گنتی کی تھی ضلع کو نسل کی کل( 124)نشستوںپرمو جودہ صورتحال اس طر ح ہے پی ٹی آئی کے پا س(12)نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی میا ں جا ویدلطیف ، سردار عرفان ڈوگر ،علی اصغر منڈا، سجاد حیدر گجر ، خرم چٹھہ ،فیضان خالد ورک پر (مشتمل گروپ )کے پا س (42)اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین (گروپ) کے پا س(70)نشستیں ہیں ۔