اٹک،جہانگیر خانزادہ کی پنجاب کابینہ میں شمولیت خوشحالی کی ضمانت ہوگی

امیدوار ضلعی چیرمین اٹک سردار ممتاز حسین ماجھیا کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 18:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) امیدوار ضلعی چیرمین اٹک سردار ممتاز حسین ماجھیا نے کہا ہے کہ جہانگیر خانزادہ کی پنجاب کابینہ میں شمولیت ضلع اٹک کی خوشحالی اور بہتری کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا ان کے والد کرنل شجاع خانزادہ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے باقی اضلاع کی طرح اٹک میں بھی ڈسٹرک چیرمین مسلم لیگ نواز کا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

جس پر ہم انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اس فیصلے سے ضلع اٹک میں مسلم لیگ نواز کا گراف اور زیادہ بلند ہوا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ضلع اٹک کی دھرتی کا یہ سپوت اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی خوشحالی ، اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔ اس حوالے سے پارٹی فیصلہ سرتسلیم خم ہوگا اگر اعلیٰ قیادت کے مجھے منتخب کیا تو اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور مسلم لیگ نواز کی مضبوطی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا۔

متعلقہ عنوان :