چوہدر ی سرور کی زیرنگرانی انٹر نیشنل فائونڈیشن اور اسلامک ایڈکا ملکر کام کرنیکافیصلہ

پاکستان میں صحت کے شعبے میں عوامی کو بنیادی سہولتوں کی فراہم کیلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان بدقسمتی سے غر یب عوام کو آج بھی وہ سہولتیں میسر نہیں جن کے وہ حق دار ہیںسابق گورنرچوہدری سرور کی گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی پاکستان انٹر نیشنل فائونڈیشن کا اسلامک ایڈ تنظیم کیساتھ ملکر پاکستان میں صحت کے شعبے میں عوامی کو بنیادی سہولتوں کی فراہم کیلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے ۔

بدھ کے روزیہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پہلے عوام کو پینے کے صاف پانی کے منصوبوں اور ہنر گاہ کے پلیٹ فارم سے خواتین کو سلائی وکڑائی سمیت دیگر ٹر ینگ کے پروگرام شروع کیے ہیں مگر اب ہم نے صحت کے شعبے پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی فلاحی تنظیم پاکستان انٹر نیشنل فائونڈیشن اور بر طانیہ میں مقیم محمودالحسن کی فلاحی تنظیم اسلامک ایڈ نے عوام کو نچلی سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صاف پانی کے منصوبے کے بعداب عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ملکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غر یب عوام کو آج بھی نچلی سطح پر صحت کی وہ سہولتیں میسر نہیں جن کے وہ حق دار ہے جسکی وجہ سے خواتین اور بچے مر رہے ہیں اور ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر یںگے جسکے لیے ہم پاکستان اور بر طانیہ سے بھی مخیر حضرات کی بھر پور سپورٹ حاصل رہیگی جبکہ اس حوالے سے اسلامک ایڈ کے محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان میر املک ہے میں نے انتہائی مشکل حالات یہاں دیکھیں ہیں اس لیے میں نے نہیں چاہتا ایسے حالات کوئی اور غر یب دیکھے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر مفت صحت کی سہولتیں فراہم کر یں اسی لیے میں نے چوہدری سرور کیساتھ ملکر پاکستان میں اپنے کام کو مزید تیز کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔