Live Updates

لاہور، موٹر سائیکل سواروںکیلئے چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ، سمری وزیر اعلی پنجاب کوبھیج دی گئی

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے جرمانوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کوبھیج دی گئی

بدھ 30 نومبر 2016 18:32

لاہور، موٹر سائیکل سواروںکیلئے چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کیلئے چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا‘ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے جرمانوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کوبھیج دی گئی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان میں اضافے کیلئے سمری تیار کی گئی ہے اور سپیڈ، اوورلوڈنگ، سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، رانگ پارکنگ، موبائل فون کا استعمال، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر جرمانہ200 سے بڑھا کر 300 کیا جائیگا جبکہ خراب ڈرائیونگ پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 400 کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات