لاہور، غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن، تعمیرات مسمار کردیں

بدھ 30 نومبر 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے فیروز پور روڈ پر تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے ان کی تعمیرات مسمار کردیں۔ ایلیٹ ٹائون کے بالمقابل غیر قانونی بنائی جانے والی نئی رہائشی سکیم کی چار دیواری اور سنٹرل پارک سے ملحقہ غیر قانونی بنائی جانے والی ایک اور نئی رہائشی سکیم کا گیٹ مکمل طور پر مسمار کر دیئے گئے۔

اس کے علاوہ ماڈل ہائوسنگ سکیم کی مین روڈ اور دیگر انفراسٹرکچر کو جزوی مسمار کیا اور تعمیراتی سامان کو ہٹا دیا ۔ مین فیروز پور روڈ پر زیر تعمیرایک مکان بھی مسمار کر دیا گیا۔ادھر نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی اور ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں آپریشن کر کے چھ غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ان میں مدینہ ویو ہائوسنگ سکیم میں زیر تعمیر تین ‘چار دیواریوں کی بنیادیں اور دیگر انفراسٹرکچر‘ بچڑ خانہ ڈسٹری بیوٹری کے کنارے تعمیر شدہ چار دیواری اور ایل ڈی اے سٹی کے دفتر کے قریب زیر تعمیر چار دیواری شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ سکیم کی اپروچ روڈ پر زیر تعمیر فارم ہائوس کی تعمیر رکوادی گئی اور مالک کو ایل ڈی اے سے نقشہ منظور کروانے کی ہدایت کی ۔ ایل ڈی اے کے عملے نے ہڈیا رہ ڈرین کے ساتھ بھی آپریشن کیا اوررائل ریذیڈنشیا کے ساتھ غیر قانونی تعمیر کردہ دو منزلہ مکان جزوی جبکہ ایک غیر قانونی ویئر ہائوس مکمل مسمار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :