قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ‘فریال تالپور ‘مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو ‘ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ،سینیٹر اعتزاز احسن سمیت دیگر مرکزی قیادت سے ملاقاتیں

بدھ 30 نومبر 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری محمد یٰسین پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ،چودھری محمد یٰسین کی لاہور میںسابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ،سینیٹر اعتزاز احسن سمیت دیگر مرکزی قیادت سے ملاقاتیں ،قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی چودھری محمد یٰسین نے پارٹی کے 49یوم تاسیس کی پہلے روز کی تقریبات میں شرکت کی اس موقع پر چودھری محمد یٰسین نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر قمر الزمان کائرہ ،سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر سے بھی ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اس نو منتخب قیادت کی سربراہی میں ایک بڑی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی ،انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے مدبرانہ فیصلے نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے ،انشاء اب و ہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنے روایتی رنگ میں نظر آئے گی ۔

(جاری ہے)

ازاں بعد قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور جہانگیر بدر مرحوم صاحبزادگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔