مہران یونیورسٹی جامشورو،سینٹر آف ایکسیلینس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن میں تعلیمی سال 2017ء کے لیے پری انٹری ٹیسٹ ہفتہ کو لیا جائے گا

بدھ 30 نومبر 2016 16:09

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)سینٹر آف ایکسیلینس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن مہران یونیورسٹی جامشورو میں تعلیمی سال 2017ء کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 3 دسمبر بروز ہفتہ کو لیا جائے گا۔انٹری ٹیسٹ میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹ، کمیونیکیشن ڈیزائن اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کے شعبوں میں داخلہ کے لیے ملک بھر کے مختلف کے علاقوں سے امیدوار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ ٹیسٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں منیجمنٹ کمیٹی، سلپ چیکر ٹیم، ایڈمنسٹریٹو کمیٹی، ڈجیٹل اینڈ ماس میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی، پانی، چائے، فوڈ کمیٹی، ہال ٹیم، سیکیورٹی کمیٹی، پبلک انائونسمنٹ کمیٹی، فرسٹ ایڈ ٹیم و دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔