جھنگ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میںآج پولنگ کے موقع پر کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہو گی

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے آج جھنگ کے حلقہ پی پی 78 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میںسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار آج انتخابی ضابطہ اخلا ق کی شق 29 پر سختی سے علمدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاراس پابندی سے مستثنیٰ ہوںگے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی فور ی طور پر شروع ہو کر ریٹرننگ افسران کی طرف سے حتمی نتائج مرتب کرنے کے 24گھنٹے بعد تک برقرار رہے گی اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :