جھنگ میں کل ضمنی الیکشن کی پولنگ کے موقع پر مقامی تعطیل ہو گی

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر انتظام کل یکم دسمبر بروزجمعرات کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ پر منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر مقا می تعطیل ہوگی جبکہ پولنگ صبح 8سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے بلاتعطل جاری رہے گی نیزووٹنگ کے موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان جھنگ کے ذرائع نے بتایاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں یاسیاسی جماعتوں کو پولنگ سٹیشنوں کی100 گز کی حدود میں اپنے انتخابی کیمپ قائم کرنے یا کنویسنگ سمیت ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی بھی اجازت نہیں ہو گی، انہوںنے بتایاکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی مدد کیلئے امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کی غرض سے فوج اور رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی کو بد امنی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :