پولیس کی جرائم پیشہ افراد کی خلاف کارروائی،21افرادگرفتار

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

ملتان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 21افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم ندیم سے 20لیٹر شراب اور ملز م عبدالرحمان سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم وحید سے 25گرام چرس ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم جاوید سے 1130گرام چرس ، پولیس تھانہ صدر نے ملزم اختر سے 450گرام چرس ،پولیس تھانہ بی۔

(جاری ہے)

زیڈ نے ملزم طالب حسین اور شہباز سے 130گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سردار سے 27لیٹر شراب،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سردار سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،دریں اثناء ملتان پولیس نی12اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سی4کا تعلق کیٹیگری "ای"سے ہے جبکہ 8ملزمان کا تعلق کیٹیگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران123نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی113موٹر سائیکلیں پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :