یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس شعبہ اسلامیات میں بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ کا انعقاد

بدھ 30 نومبر 2016 14:02

سرگودھا۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس مین کیمپس کے شعبہ اسلامیات میں بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ کا انعقاد ہو۔جس میں ڈاکٹر علی اکبر الازھری صدر اسلامک سٹڈیز اینڈ عریبک یونیورسٹی آف لاہور مین لاہور کیمپس،ڈاکٹر حافظ محمد حسین صدر شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس، ڈاکٹر آفتاب عالم اسسٹنٹ پروفیسر ، محمد طارق رمضان لیکچرار، رانا محمد ادریس، میڈیم اقرا صدیق، میڈیم روحی ، پروفیسر محمد بخش گوندل گورنمنٹ کالج کوٹ مومن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایم فل علوم اسلامیہ کے سیشن 2015-17ء کے طلبہ کی ریسرچ کے عنوانات کی منظوری دی ،ریسرچ کرنے والے طلبہ کو دور حاضر کی ضروریات اور پاکستانی حالات کے تناظر میں بہٹ مفید پہلوئوں پر تحقیقی کام کی منظور دی گئی۔اس موقع پرڈاکٹر علی اکبر الازھری اور ڈاکٹر حافظ محمد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے طلباء و طالبات کو اس طرح ریسرچ کے اہم مواقع فراہم کرتے رہیں گے تاکہ ان کے علم میں مزید اضافہ ہو اور ان میں تحقیقاتی عمل کا شوق پیدا ہو جس کی وجہ سے ان کے علم میں اضافہ ہو گا اور ان میں علوم اسلامیہ کے سلسلہ میں نالج بھی بڑھے گا ۔

متعلقہ عنوان :