بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،آئی ایس پی آر

بدھ 30 نومبر 2016 12:51

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی میں یادگار شہداء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی میں یادگار شہداء کادورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جی ایچ کی پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پریڈ کامعائنہ کیا۔