آصف زر داری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوچکا ہے ،قمر زمان کائرہ

زرداری صاحب کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، زرداری صاحب کب اور کہاں آئیں گے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی، جنرل راحیل شریف نے اچھا نام کمایا، توقع ہے نئے آرمی چیف پروفیشنل سولجرکی طرح نام اور کامیابی دلائیں گے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

آصف  زر داری  کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوچکا ہے  ،قمر زمان کائرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا کہ زراداری صاحب آرہے ہیں اور بلاول یہ اعلان کرچکے ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، زرداری صاحب کب اور کہاں آئیں گے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے قوم کے لیے،ادارے کے لیے اچھا نام کمایا اور توقع ہے نئے آرمی چیف پروفیشنل سولجرکی طرح نام اور کامیابی دلائیں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات 7 دن پرمحیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن جنرل ہاؤس ہوگا ، جنرل ڈسکشن اور شام میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور پھر میوزیکل ایوننگ ہوگی۔قمر زمان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس تقریبات 6دسمبر کو ختم ہوجائینگی لیکن تنظیمی عمل جاری رہے گا۔