پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو دبئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی 7 روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ بلاول کی آمد پر ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بلاول کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی۔ پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔