وزیر اعظم نے اسمبلی میں تقریر اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی۔ جہانگیر ترین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 11:17

وزیر اعظم نے اسمبلی میں تقریر اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی۔ جہانگیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ آج سب باتوں کا صفایا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب اور اسمبلی میں کی گئی تقریر میں غلط بیانی کی ہے۔ شریف خاندان نے 12 ملین درہم سے متعلق بھی غلط بیانی کی۔ آج کی سماعت میں نعیم بخاری نے وزیر اعظم کی جان سے جمع کروائی گئیں دستاویزات کے تضادات بتائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے جب اسٹیل مل بیچی تو وہ خسارے میں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2005ء میں فیکٹری بیچی اور فلیٹس خریدے۔ وزیر اعظم کی جانب سے تین مختلف کہانیاں سنائی گئی ہیں۔ ان کے بیان حلفی اور فروخت کے معاہدے میں تضاد ہے۔ دبئی کی مل کی فروخت میں کوئی پیسہ نہیں کمایا گیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سماعت میں ابھی وقفہ ہے، وقفے کے بعد قطری شہزادے کے خط سمیت 3 نکات پر بحث کریں گے۔

متعلقہ عنوان :