وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 10:56

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد سعلی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک رابطے میں سید مراد علی شاہ نے جنرل (ر) راحیل شریف کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔