ضرب عضب سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے، پاک افغان وسطی ایشیا میںتجارت کے وسیع مواقع ہیں ،پاک افغان سالانہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں ، افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت سمجھتے ہیں، ٹیکس حکام کے چھاپوں سے متعلق راولپنڈی چیمبر کی تجویز پر غور کریں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا راولپنڈی چیمبر کی تقریب سے خطاب

منگل 29 نومبر 2016 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بزنس ہائوس پر چھاپوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر ایف بی آر سے بات کرنے کی تاجروں کو یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ ٹیکس حکام کے چھاپوں سے متعلق راولپنڈی چیمبر کی تجویز پر غور کریں گے ۔ منگل کو راولپنڈی چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک افغان وسطی ایشیا میںتجارت کے وسیع مواقع ہیں ،پاک افغان سالانہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں ، افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے دوررس نتائج نکلے ہیں ،ضرب عضب سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے ،پاکستان کی آبادی میں دوفیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ڈی پی میں 7فیصد اضافے کی ضرورت ہے ،انڈسٹریز کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور گیس بھی سستی کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے ،35ارب ڈالر سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ہو رہی ہے،خطے کی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائے ، ملتان سے سکھر موٹر وے پر سی پیک سے تین ارب ڈالرز خرچ کرنا چاہتے ہیں ، کراچی سے ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں،بزنس ہائوس پر چھاپوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر ایف بی آر سے بات کرنے کی تاجروں کو یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ ٹیکس حکام کے چھاپوں سے متعلق راولپنڈی چیمبر کی تجویز پر غور کریں گے ، ،چھاپے سے پہلے ٹیکس ریکوری کا موقع دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔