Live Updates

عمران خان کا پانامہ کیس میں کاشف مسعود کو سپریم کورٹ تک رسائی دینے کا مطالبہ

کاشف مسعود کی ای میل پانامہ کیس میں نیا موڑ ہے‘ قطری شہزادے کے بعد کاشف مسعود کے انکشافات کیس کو مزید مضبوط کریں گے،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی اپنی لیگل ٹیم سے ملاقات میں گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 23:12

عمران خان کا پانامہ کیس میں کاشف مسعود کو سپریم کورٹ تک رسائی دینے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کیس میں کاشف مسعود کو سپریم کورٹ تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف مسعود کی ای میل پانامہ کیس میں نیا موڑ ہے‘ قطری شہزادے کے بعد کاشف مسعود کے انکشافات کیس کو مزید مضبوط کریں گے۔ منگل کو عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ‘ جہانگیر ترین اور اسد عمر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری و دیگر وکلاء نے عمران خان کو پانامہ کیس پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں کاشف مسعود کی ای میل سے متعلق قانونی مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کاشف مسعود کو سپریم کورٹ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کاشف مسعود کی ای میل پانامہ کیس میں نیا موڑ ہے۔ قطری شہزادے کے بعد کاشف مسعود کے انکشافات کیس کو مزید مضبوط کریں گے۔ تحریک انصاف نے برطانیہ میں پارٹی رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا اور برطانیہ میں موجود کاشف مسعود سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات