کراچی ، محکمہ انسداد دہشتگردی آپریشن کی مچھر کالونی میں کارروائی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان زبیر گروپ کے 3 خطرناک دہشتگرد گرفتار

منگل 29 نومبر 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ون آپریشن نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان زبیر گروپ کے تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ ایک دہشتگرد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کاوٌنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ون نے انٹیلی جنس اطلاعات پر سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکساتن کے تین خطرناک دہشتگرد جہانگزیب ،صہیب اللہ خان اور نوشیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔