نوشہرہ ، اکوڑہ خٹک میں دو نامعلوم افراد کی بوری بند مسخ شدہ لاشیں برآمد

منگل 29 نومبر 2016 22:22

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں دو نامعلوم افراد کی بوری بند مسخ شدہ لاشیں برآمد چند دن قبل بھی دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی علاقے میں شدید خوف وہراس دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دئیے گئے تفصیلات کے مطابق اکوڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک کے علاقہ عراق آباد کے ویرانے میں دو بوری بند مسخ شدہ لاشیں پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتتقل کردئیے گئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد مقامی قبرستان میں لاوارث دفنا دئیے گئے واضح رہے کہ چند دن قبل بھی دو افراد کی لاشیں ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :