پشاور، پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 29 نومبر 2016 22:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے افیون برآمدکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجا د خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر ایس پی رورل فرقان بلال کی نگرانی میں ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ چمکنی غفار خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پرموٹر کار نمبری AUP/472 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سی19.35 کلو گرام افیون برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان( وحید علی ولد غلام حید،محمد امین ولد محمد ابراہیم اور رخصانہ زوجہ سہراب ملک ساکنان سکھر سندھ کو گرفتار کئے گئے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :