Live Updates

نوازشریف اور عمران خان پنجاب کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیںصوبائی حکومت فنڈ ناچ گانوں اور دھرنوں پر خرچ کررہی ہے

سابق وزیر اعلی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدرخان ہوتی کا بیان

منگل 29 نومبر 2016 22:20

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) سابق وزیر اعلی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں آتی ،نوازشریف اور عمران خان پنجاب کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیں ،2013 میں بھرا ہوا خزانہ حوالہ کیا تھا لیکن اب خیبرپختونخو ا کاخزانہ خالی پڑاہواہے ،تحریک انصاف کی حکومت اپنی ناکامیا ں چھپانے کیلئے ہماری کاموں پر اپنی تختیاں لگارہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا فنڈ ناچ گانوں اور دھرنوں پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی دور اقتدارمیں خیبر پختونخوا پولیس کے مسائل ہم نے حل کئے تھے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سپیشل پولیس فورس کے مسائل بھی حل کرینگے،انہوں نے مذیدکہا کہ صوبہ میں اے این پی کے دور میں جتنے بھی ترقیاتی کام ضلع شانگلہ میں ہوئے تھے وہ بھی ہماری حکومت کاکارنامہ تھا کیونکہ اس وقت شانگلہ میں اے این پی کوئی ایم پی اے یا ایم این اے نہیں تھا لیکن ہم نے شانگلہ کے پختون عوام کے حقوق انکوں دئے تھے انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آکر شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھائینگے اورضلع شانگلہ کے جتنے بھی مسائل ہے حل کرنے کی بھر کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورن الوچ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سی پیک پختونوں کی بقا کا مسئلہ ہے جو موجودہ صوبائی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہواہے ہم سی پیک کے خلاف نہیں بلکہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کا اپنا جائز حق مانگتے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ باجوڑ سے وزیر ستان تک پختونوں کو پختونوں سے ملاکر پختونوں کا مضبوط قوت بنانا چاہتے ہیں اور میں چاہتاہوں کہ چترال سے لیکر ڈیرہ اسماعیل خان تک کے پختونوں کو اکھٹا کرکے باچاخان کے سرخ جھنڈے تلے لاکر کھڑا کردیں جس کیلئے اپ لوگوں کی تعاون کا ضروت ہے کیونکہ پختونوں کا ایک ہونا وقت کا اہم ضرورت شانگلہ کے عوام کا یہ جزبہ اور محبت زندگی بھر یاد رہیگا جلسہ عام سے سر دار حسین بابک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائند گی کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف اور نوازشریف کے گودمیں بیٹھنے والوں نے شانگلہ کے مسائل ابھی تک حل نہیں کئے اور اسی وجہ سے شانگلہ کے عوام بجلی،روڈ اور صحت جیسے اہم سہولیات سے محروم ہے اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے تھے اور انشا االلہ دوربارہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے مسائل حل کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں ملکر مردم شماری سے گریزا ہے اور عمران خان بجلی کی رائلٹی نہ ملنے اور سی پیک منصوبے پرکیوں خاموش ہیں جس میں پختونوں کے حقوق ضائع ہورہے ہیںجلسے سے اپوزیشن لیڈر شانگلہ سدیدالرحمان،تحصیل کونسل پورن کے ممبر فیصل زیب خان،ڈسٹرکٹ کونسلر سلطان نبی اور فخر عالم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محمد حنیف ،محمد یوسف،سرفرازخان اور نویداحمدنے اپنے خاندانوں اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا امیر حیدرخان ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیا پہنائی اور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہااور مبارکباددی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات