صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کی ذیلی تکنیکی کمیٹی کا اجلاس ، ملازمتی کوٹے ، کیرئیر فارمولے اور دیگر قانونی نکات پر گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 22:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کی ذیلی تکنیکی کمیٹی کا ایک اجلاس صوبائی وزیر برائے محنت اور کمیٹی کی چیئرپرسن انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیرصدارت منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اختر حسین شاہ، سیکرٹری قانون محمد عارفین، سیکرٹری صوبائی اسمبلی امان اللہ سمیت محکمہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے میں صوبائی اور وفاقی سروسزکے افسران کے ملازمتی کوٹے ، کیرئیر فارمولے اور اس سے متعلق دیگر قانونی نکات پر گفتگو ہوئی۔کمیٹی نے پی اے ایس اور صوبائی سروسز کے افسران کے موجودہ کوٹہ اور ترقی کے فارمولے کے طریقہ کا ر کا جائزہ لیا جبکہ دونوں سروس گروپوںکا مختلف پوسٹوں پر تعیناتی و تقرری کے امور بھی زیر غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محکمہ اسٹیبلشمنٹ سے صوبے میں مختلف آسامیوں پر تعینات پی اے ایس اور پی ایم ایس افسران کی موجودہ تعداد او ر ا نکے بنیادی سکیلوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ایجنڈا میں شامل دیگر نکات کو زیر غور لایا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کی چیئرپرسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے افسران کے مسائل کو سنجیدگی سے لے گی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سال کے آغاز سے صوبائی اور وفاقی سروسز کے افسران کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں کافی بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے تکنیکی کمیٹی کو جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان کو احسن طریقے سے نبھایا جائے گا اور اس سلسلے میں کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ بھی پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :