Live Updates

پی ٹی آئی نے اپنی پالیسیوں کی بدولت عوام کو حق کا شعور دیا ، اب انکو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیںگے

صوبائی وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

منگل 29 نومبر 2016 22:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت عوام کو حق اور صداقت کا جو شعور دیا ہے اس کی بدولت اب عوام کو آسانی سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں پارٹی کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں عوام سے کئے گئے سلوک کو بھو ل جاتی ہیں اور عوام کو دوبارہ ورغلانے کیلئے نئے حربوں کے ساتھ منظر عام پر آنے کی جسارت کرتی ہیں ان کو یہ بات اچھی طرح یادرکھنی چاہئے کہ پاکستان تحریک انصاف بھی بے داغ قیادت کے ساتھ میدان میں موجود ہے جو عوام کو ان لٹیروں کے رحم و کرم پر کبھی نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تاکید کی وہ مخالفین کے گمراہ کن پروپیگنڈوں سے بچنے کیلئے شعور اجاگر کریں تاکہ عوام انے جال سے محفوظ رہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات