دہشت گردوں کیخلاف آپریشن اس وقت تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا جب تک اسے سیاسی ضرورتوں کے تابع رکھا جائے گا، نئے آرمی چیف اپنے چارج سنبھالنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف موثر اور فوری لائحہ عمل کا اعلان کریں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گفتگو
منگل 29 نومبر 2016 22:17
(جاری ہے)
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ثقلین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ دہشت گردوں کے خلاف ان کا دوٹوک موقف ہے۔
ان کے دور میں جو اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے ان پر ترجیح بنیادوں پرآگے بڑھانا ہوگا۔ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے ان سہولت کاروں تک لے جانا انتہائی ضروری ہے۔جنرل باجوہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف موثر اور فوری لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ان عناصر کو نکیل ڈالی جائے جو مذہب کی آڑ میں ملکی سلامتی کے خلاف گھنانے عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہ سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور پاکستان کے داخلی معاملات میں بے جا مداخلت پر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے ۔کمزور خارجہ پالیسی کے باعث ہم کشمیر کے معاملے کا عالمی سطح پر موثر دفاع نہیں کر سکے۔ اس تنازع کے حل کے لیے تمام عالمی فورمز پر بھارت کے مکروہ عزائم آشکار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں سیاسی وعسکری قیادت میں ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا جب تک اسے سیاسی ضرورتوں کے تابع رکھا جائے گا۔جنرل باجوہ ملک سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ کر کے پاکستان کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے رقم کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.