لیگی قیادت کا بلدیاتی انتخابات میں لیگی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کی طرف سے پارٹی رولز کی خلاف ورزی کا نوٹس
لیگی اراکین اسمبلی اور عہدیدران پارٹی قیادت کے حکم کی پابندی کریں، خلاف ورزی کرنے والے اراکین اسمبلی کوا لیکشن 2018 میں ٹکٹ نہیں دیاجائے گا،لیگی قیادت نے وارننگ دیدی مئیر،ڈپٹی مئیر اور چیئرمینوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈز کریں گے،تمام گروپوں کو پارٹی قیادت کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا ہو گا،لیگی قیادت نے پارٹی عہدیدران اور اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری کردیں
منگل 29 نومبر 2016 22:17
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ہونے والے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز کے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کی فہرستوں کا جائزہ لینے کے بعد صوبہ کے 19 اضلاع میںجہاں پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہوئی تھی ان کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مسلم لیگ(ن)کے اراکین اسمبلی اور بعض پارٹی عہدیدران کی گروپ بندی کے سبب بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ ہولڈرزکوشکست ہوئی تھی اورآزاد امیدواروں کی اکثریت کامیاب ہوگئی تھی ،جنہوں نے بعد میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی ۔تاہم بعض اراکین اسمبلی کی طرف سے آزاد امیدواروں کی حمایت اور گروپ بندی کے سبب لیگی ٹکٹ ہولڈرز اور نظریاتی کارکنوں کو خاصا نقصان پہنچا جس پر پارٹی قیادت نے تمام اضلاع کے لیگی ارکان اسمبلی اور مقامی قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف دھڑوں میں بٹے ہوئے پارٹی عہدیدران کو سخت وارننگ دی ہے کہ چیئر مینوں، میئر اور میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پارٹی قیادت کے حکم کی پابندی کریں ۔ اگر کسی نے بھی پارٹی قیادت کے حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی اور الیکشن 2018 میں اس کی درخواست برائے الیکشن امیدوار بھی زیر بحث نہ لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارٹی قیادت کی نامزدگی سے قبل کسی کو بھی چیئر مین اور میئر کے تشریح نہ کی جائے، تمام گروپ اپنے اپنے چیئر مینوں، ڈپٹی چیئر مینوں، میئر اور ڈپٹی میئروں کے نام پارٹی قیادت کو ارسال کریں جس کے بعد ہی بنائی جانے والی کمیٹیاں صوبہ بھر کے اضلاع میں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور میئرز و ڈپٹی میئرز کے ناموں کا فیصلہ کریں گی اورمخصوص نشستوں کی طرح حکومتی جماعت کا کوئی ایم این اے یا ایم پی اے آزاد امیدوار کو سپورٹ نہیں کرے گا، بلکہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز میں جن امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت نامزد کرے گی۔ انہیں ہی اراکین اسمبلی اور یو سی چیئر مینز کامیاب کروائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.