استعمال شدہ موبل آئل صاف کرنے والی فیکٹری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،سڑک بند کر دی گئی

منگل 29 نومبر 2016 22:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) عباس پور روڈ پراستعمال شدہ موبل آئل کو صاف کرنے والی فیکٹری کے خلاف علاقہ مکینوںنے احتجاج مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بدبو اور آگ کے ذرات کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ مختلف بیما ریوں مبتلا ہو رہے ہیں اس علاقے کا ہر چوتھاشخص سا نس کی خطر ناک بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جھنگ روڈ پر واقع عباس پور روڈ پر قائم استعمال شدہ موبل آئل کی فیکٹری کے خلا ف علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس فیکٹری میں گندے موبل آئل کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چربی پگھلانے کا دھندہ عروج پر ہے جس کے باعث یہاں کے مکین معدے،جگر اورسانس جیسی موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹھیکری والا پولیس اور محکمہ ماحولیات کے عملہ کی ملی بھگت سے فیکٹری والے دیدہ دلیری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،مظاہرین نے ڈی سی او اورسٹی پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس اور ماحولیات کے عملہ کے خلاف فی الفور کارروائی کرتے ہوئے اس فیکٹری کو یہاں سے باہر منتقل کیا جائے اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :