ملتان میں نجی فلور مل میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

منگل 29 نومبر 2016 22:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ملتان میں نجی فلور مل میں آگ لگ گئی۔ جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ سدو سام چوک پر واقع نجی فلور مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فلور ملز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تین مزدور بھی فلور مل کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ بجھانے کے لیئے آپریشن شروع کر دیا اور مل میں موجود تین مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کی جانب سے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :