افسران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر فوکس کریں 'ڈی جی وائلڈلائف

ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کوافسران کی پر فارمنس اینڈ ایو یلیوایشن رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آئندہ ہر ماہ کی 29تاریخ کو باقاعدگی سے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بارے اہم اجلاس

منگل 29 نومبر 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر فوکس کریں اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان منصوبوں کی جلدتکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بات یہاں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرزمحمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ میاں حفیظ احمد،ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چودھر ی شفقت علی اور صوبہ کے ریجنل افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی وائلڈلائف نے افسران کو ایسے تمام منصوبے جن کی مختص کردہ رقم بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفرکی جاچکی ہے کے حوالے سے ہر 15یوم بعدمتعلقہ حکام سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کام کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

خالد عیاض خان نے افسران پر زور دیا کہ وائلڈلائف پارک جو ہرآبادخوشاب ، بانسرہ گلی اور لاہور سفاری زو میں جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو افسران کی پر فارمنس اینڈ ایو یلیو ایشن رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہر ماہ کی 29 تار یخ کو ہیڈ کوارٹرز میں باقاعدگی سے اجلاس بلایا جائے گا اور کام کی رفتار کو ماہانہ بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو آئندہ اجلاس میں منصوبوں پر خرچ کردہ رقوم کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :