سائبر قوانین کے تحت لاہور میں پہلی سزا سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 29 نومبر 2016 21:47

سائبر قوانین کے تحت لاہور میں پہلی سزا سنا دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء) سائبر قوانین کے تحت لاہور میں پہلی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نافذ کیے گئے نئے سائبر قوانین کے تحت پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں پہلی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاسر نامی شخص کو 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم یاسر لڑکیوں کی تصاویر بدل کر انٹرنیٹ پر جاری کرتا تھا اور اس عمل سے لڑکیوں کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔ یاسر کیخلاف شکایات سامنے آنے پر ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :