2016 پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین سال، اگلے 2 ماہ کے دوران بھی بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول

muhammad ali محمد علی منگل 29 نومبر 2016 21:44

2016 پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین سال، اگلے 2 ماہ کے دوران بھی بارشوں کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے بتایا ہے کہ اگلے 2 ماہ کے دوران بھی بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈی جی غلام رسول کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 ماہ کے دوران بھی بارشیں ہونے کا امکان انتہائی کم ہے۔ 2016 پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں جس کے باعث دنیا کے بعض علاقوں میں خشک سالی اور طوفانی بارشیں ہوں گی۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :