نیشنل پارٹی کا عظیم انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کو خراج عقیدت

�سمبر کو فیڈل کاسترو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پر موم بتیاں روشن کی جائیں گی، نیشنل پارٹی

منگل 29 نومبر 2016 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) نیشنل پارٹی کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت کراچی ڈویژن کی آرگنائزر محترمہ فرحت پروین منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انجینئر حمید بلوچ ، نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے صدر کامریڈ رمضان ، محترمہ شاہینہ رمضان ، مجید ساجدی ، ایوب قریشی اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کیوبا کے سابق صدر اور عالمی انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ نیشنل پارٹی کے اجلاس میں عالمی انقلابی رہنما کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ فیڈل کاسترو ساری دنیا کے محنت کشوں ، کسانوں اور مظلوم قومیتوں کے نمائندہ تھے ۔

(جاری ہے)

آج سے 6دہائیاں قبل بین الاقوامی سامراجی اڈے امریکہ کے پڑوس میں ایک چھوٹے سے ملک کیوبا میں انقلاب لائے ۔ انہوں نے کیوبا کے عوام کو سامراجی ظلم اور جبر سے نجات دلا کر وہاں پر مفت تعلیم اور صحت جیسا معیاری نظام قائم کیا جس کے متعلق امریکہ جیسے بڑے سرمایہ دار ملکوں میں بھی سوچا نہیں جاسکتا ۔ ان کی جماعت کی ان عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے کیوبا اور فیڈل کاسترو لاطینی امریکا کے ممالک میں لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

ان کے انتقال سے دنیا بھر میں ترقی پسند اور انقلابی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکن انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ نیشنل پارٹی کراچی ڈویژن نے 4دسمبر کو شام پانچ بجے کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک اجتماع منعقد کرے گی اور ان کی یاد میں موم بتیاں روشن کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :