وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات ، پیشہ ورانہ امور پرگفتگو

منگل 29 نومبر 2016 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاوس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے جنرل زبیر محمود حیات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔