پاکستان تحریک انصاف نے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کا ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا

منگل 29 نومبر 2016 14:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کا ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی مشاورت سے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔