کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی

اکتوبرمیں بجلی پیداوار پر فیول لاگت 72 کروڑ32 لاکھ روپے اضافی رہی، کے الیکٹرک

منگل 29 نومبر 2016 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فی یونٹ بجلی 48 پیسے مہنگی کرنیکی منظوری دے دی ہے۔منگل کونیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین طارق سدوزئی کی صدارت میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت کے الیکٹرک نے موقف اختیارکیا کہ اکتوبرمیں ایک ارب 51 کروڑیونٹ سے زائد بجلی فروخت کی گئی، جس کی پیداواری لاگت مقررہ حد سے 72 کروڑ 32 لاکھ روپے اضافی رہی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47.86 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے، جسے نیپرا نے منظورکرلیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک بھرمیں بجلی کے صارفین کو ہرماہ اربوں روپے کا ریلیف ملتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر اوراس کے باسی اس سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :