دبئی :دبئی سے ابو ظہبی جانے والا نیا ہائی وے کل سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائیگا۔

منگل 29 نومبر 2016 13:51

دبئی :دبئی سے ابو ظہبی جانے والا نیا ہائی وے کل سے مسافروں کے لیے کھول ..

دبئی ۔ (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار، 29نومبر، 2016) دو بڑے شہروں کو ملانے والا 62کلومیٹر لمبا نیا ہائی وے کل سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائیگا۔ یہ نیا ہائی وے برھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر مسافروں کے لیے بنایا گیا ہے جس کا آغاز 2014ہوا۔اس وسیع وعریض ہائی وے پر مسافروں کی آسانی کیلیے 8لین بنائے گئے ہیں جن پر 8000گاڑیاں فی گھنٹہ بیک وقت چل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی جنرل سروسز کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلیے 3500ورکرز کام پر لگائے گئے جبکہ اس ہائی وے کی تعمیر میں 20ملین گھنٹے صرف ہوئے۔اس کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے یہ نیا ہائی وے تعمیر کیا گیا جس پر 2.1بلین درہم لاگت آئی۔اسی حوالے سے ٹرانسپورٹ اور میونسپلٹی کے محکمے کا یہ کہنا تھا کہ اس ہائی وے کو اردگرد کے رہائشی علاقہ جات کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے اس پر 800نئی روشنیوں کے کھمبے، دو پٹرول سٹیشنز اور 6انٹرچینج بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :