کمان تبدیلی کی تقریب کے بعد آرمی چیف قمر باجوہ شرکا میں گھُل مل گئے

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بچوں سے ملاقات کی ، ہاتھ ملایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 نومبر 2016 12:40

کمان تبدیلی کی تقریب کے بعد آرمی چیف قمر باجوہ شرکا میں گھُل مل گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 نومبر 2016ء) : جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج آرمی چیف کی کمان تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں جنرل (ر) راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی کمانڈ اسٹک ”ملاکہ“ سونپی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ شرکا میں گھُل مل گئے۔ آرمی چیف نے تقریب میں موجود شہید کی والدہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کسے ہاتھ بھی ملایا۔ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔