چیئرمین آصف علی زرداری ستائیس دسمبر سے قبل پاکستان آئیں گے ،ْلطیف کھوسہ

منگل 29 نومبر 2016 12:47

چیئرمین آصف علی زرداری ستائیس دسمبر سے قبل پاکستان آئیں گے ،ْلطیف ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین آصف علی زرداری ستائیس دسمبر سے قبل پاکستان آئیں گے اور محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ (ن )لیگ نے ہمیشہ پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ،ْاب حکومت وزیر اعظم کو بچانے کیلئے چوبیسویں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ پر قدغن لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

سابق گورنر نے کہا کہ میاں نواز شریف مودی کے ساتھ دوستی کا رویہ بند کردیںکیونکہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے۔ اب تو مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارتی وزیر اعظم یہ بھول رہے ہیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور جدید میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔