Live Updates

شریف فیملی نے ثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ،ْ عمران خان

منگل 29 نومبر 2016 12:47

شریف فیملی نے ثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے ثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ شریف فیملی نے ثابت کرنا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس کس نے ان کو تحفے دیے ہیں ،ْغلط پیسہ بنانا بہت آسان ہے لیکن ایسا کرنے سے ادارے تباہ ہوجائیں گے،شریف فیملی کو اپنی منی ٹریل ثابت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 90ء کی دہائی میں نیشنل بینک سے لیے گئے قرضوں کے 6ارب روپے معاف کروائے ہیں،امریکہ میں نیا صدر بنتا تھا تو اپنی دولت ٹرسٹ کو دے دیتا تھا،اسلامی ممالک کے لیڈرز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ یہ ممالک بہت امیر ہیں،ہمیں مغربی ممالک کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے،میرا پیسہ نہیں قوم کا پیسہ چوری کیا گیا ہے،جمہوریت کمزور ہوگی تو ادارے بھی کمزور ہوکر تباہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہم احتجاج کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے اور جب دھرنا دیتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ فوج کو بلا رہے ہیں،لوگوں کو پتہ چل گیا ہے وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں ،ْسوشل میڈیا پر یوٹر ن کے بعد ایک نئی اصطلاح’’ن ٹرن‘‘آگئی ہے ،ْپاکستان کو سب سے بڑا خطرہ کرپٹ حکمرانوں سے ہے،شریف فیملی کے بیانات میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہترین فوجی ہیں،انہوں نے ایک بہترین سپہ سالار کی طرح ملک کی خدمت کی ہے،ملک کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات