سپریم کورٹ‘ شکیل اعوان کی شیخ رشید کے حوالے سے الیکشن کمیشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت‘ فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری

پیر 28 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حوالے سے الیکشن کمیشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرتے ہو ئے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر حانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، یادرہے کہ 2013ء کے انتخابی نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوارشکیل اعوان نے حلقہ این اے 55 راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جہاں سے اپیل خارج ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کور ٹ سے رجوع کیا تھا۔

سماعت کے موقع پر فریقین کی جانب سے کوئی بھی عد الت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے شیخ رشید احمد اور درخواست گزار کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔